سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا، عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں کہ مجھے دو سال کیلئے موجودہ حکومت نے توسیع نہیں دی۔ میری مدت ملازمت میں پہلی توسیع سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 2011 ء میں کی تھی، اشتیاق احمد خان

بدھ 13 اگست 2014 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔ عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں کہ مجھے دو سال کیلئے موجودہ حکومت نے توسیع نہیں دی۔

(جاری ہے)

میری مدت ملازمت میں پہلی توسیع سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 2011 ء میں کی تھی توسیع کا شوق ہوتا تو اپنی مدت ملازمت کے آٹھ ماہ پہلے استعفیٰ نہ دے دیتا ۔ یکم مارچ 2012 ء کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا عمران خان بغیر ثبوت مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔