پاکستان تحریک انصاف کا 14 اگست کو زیرو پوائنٹ پر دھرنا دینے کا فیصلہ،کارکنوں کو انتظامات کی ہدایات بھی کردی گئیں

بدھ 13 اگست 2014 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو زیرو پوائنٹ پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا کارکنوں کو انتظامات کی ہدایات بھی کردی گئیں نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو آزادی مارچ کے موقع پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر دھرنا دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ زیرو پوائنٹ پر دھرنے اور جلسے کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں جہاں پر کارکنون نے سٹیج کی تیاری کیلئے انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔