حکومت لانگ مارچ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،صدیق الفاروق

پیر 11 اگست 2014 04:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اعلیٰ رابطہ کار صدیق الفاروق نے کہاہے کہ حکومت 'عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی لیکن امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج لوگوں کا آئینی حق ہے لیکن آئین کسی کو قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی طرف سے اْن کی زندگی کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے متعلق بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا عمران خان اپنی زندگی کو خود خطرے میں ڈال رہے ہیں اور ملک دشمن قوتوں یا اْن کے اپنے دشمنوں سمیت کوئی بھی انہیں نقصان پہنچاسکتاہے۔اْنہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے اور انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی اس سلسلے میں ایک قانونی پلیٹ فارم ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ دس انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی تحقیقات کا معاملہ بھی اس پلیٹ فارم پر اْٹھایاجاسکتاہے

متعلقہ عنوان :