پاک فوج بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، سراج الحق ، اس وقت غزہ جل رہا ہے مسلمانوں کو ملی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،تمام اسلامی ممالک س آگے بڑھ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، امیر جماعت اسلامی اور دیگر کا ریلی سے خطاب ، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،سترہ اگست کو یوم فلسطین ملک بھر میں سرکاری سطح پر منائیں گے ، وفاقی وزیر اطلاعات

پیر 11 اگست 2014 03:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے او آئی سی اور سعودی عرب سمیت دیگر تمام اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، ایک جانب اسرائیلی کی سفاکیت اور جارحیت تھمنے میں نہیں آرہی جبکہ دوسری جانب اسلامی دنیا میں قبرستان سی خاموشی ہے۔

جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیض آباد تا بلیو ایریا خیبر پلازہ لبیک یا قبلہ اول ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کی جبکہ ریلی میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے شرکت کرکے نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت و تحریک انصاف کی ڈویڑنل قیادت نے بھی شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ سترہ اگست کو یوم فلسطین ملک بھر میں سرکاری سطح پر منائیں گے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا ایک واضح موقف رہا ہے وہ اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست سمجھتا ہے اور فلسطینیوں کی جمہوری ، اخلاقی اور سیاسی اور سفارتی حمایت پہلے بھی کی ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی فلسطین کے حوالے سے اپنے دو دو موقف پر قائم رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے اس سلسلے میں ہمیں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں اگر ہم نے فلسطین کو آزاد کرانا ہے تو پاکستان کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے متحدہ پاکستان ہی فلسطین کی آزادی میں کردار ادا کر سکتاہے۔

ریلی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت غزہ جل رہا ہے مسلمانوں کو ملی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک جانب اسرائیلی کی سفاکیت اور جارحیت تھمنے میں نہیں آرہی جبکہ دوسری جانب اسلامی دنیا میں قبرستان سی خاموشی ہے۔ جو کہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اسلامی دنیا سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے جبکہ سعودی شاہ عبد اللہ کو بھی خطے کے ذریعے اپیل کی ہے کہ او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور اسرائیل جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا عملبردار سمجھتا ہے اور مہذہب سمجھتا ہے لیکن میں واضح کردوں کہ امریکہ سب سے زیادہ غیر مہذہب دنیا کا سب سے بڑا قاتل ملک ہے امریکہ نے افغانستان اور عراق میں قتل عام کیا جبکہ ایک ناجائز ریاست اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو طیب اردگان کی طرح غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قطر کی طرح ایک جرات مندانہ موقف اپنانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے معاملے پر جرات مندانہ موقف اپنائیں۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کو متحد کریں اور فوری طور پر اسلام آباد میں اسلامی سربراہی اجلا س بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمران یہ کام نہیں کر سکتے تو اٹھارہ کروڑ عوام کو فلسطینی مظلموں کی حمایت کیلئے جانے کی اجازت دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ ایسے ہی ہو وقت پر نماز تو نہیں پڑھ سکتے یا دیگر اسلامی امور انجام دینے میں کوتاہی برتتے ہیں لیکن وہ فلسطین کی سرزمین اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے جان نچھاور کرنے اور اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کیلئے بے تاب ہیں اس موقع پر ریلی میں لبیک لبیک یا غزہ لبیک کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جس سے وفاقی دارالحکومت کی فضا گونج اٹھی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ آخری جلسہ نہیں بولکہ ایک اسلامی تحریک کا آغاز ہے اور ہم عالم اسلام کی سربلندی اور فلسطین کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جماعت اسلامی تمام عالم اسلام سے رابطے میں ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام اہل غزہ کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلامی حکمران جہاد کیلئے تیار نہیں ہیں تو ہمیں اور ہمارے جوانوں کو راستہ دیں کیونکہ ہم جہاد کو مقدس فریضہ سمجھتے ہیں اور اب مسلمانوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔

جس پر ریلی میں سبیل ونا سبیل و نا الجہاد الجہاد ، مرد مون مرد حق سراج الحق سراج الحق کے فلک شگاف نعروں سے فضاء ایک دفعہ پھر گونج اٹھی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ک ہم مقدس جہاد کیلئے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ نائن الیون میں دھماکہ امریکہ میں ہوا لیکن امریکہ نے مسلمانوں ملکوں میں تباہی و بربادی مچا دی۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ مسلمانوں میں جذبہ جہاد ختم نہیں ہوسکتا اور جہاد قیامت تک جاری رہے گا جس قوم نے جہاد کو چھوڑ دیا وہ رسوا ہوئی۔

سراج الحق نے کہا کہ ہمارے جسم سے روح جدا ہوسکتی ہے لیکن جذبہ جہاد کوئی ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام مسالک کے علمائے کرام اور ائمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسالک اور فروعی مسائل پر تقسیم کرنے کی بجائے متحد کریں اور قرآنی احکام کے مطابق کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاد کو فروغ دیں۔

انہوں نے پاک فوج کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ خالد مشعل ہم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے جلسوں اور ریلیوں میں افواج پاکستان کیلئے نعرے لگتے ہیں آج افواج پاکستان کہاں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اٹھارہ کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے میں افواج پاکستان سے اپیل کرتاہوں کہ مقدس فوج بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اپنی توپوں کا رخ اسرائیل اور بھارت کی جانب موڑے۔

جنہوں نے عالم اسلام پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اب کسی نے حق کا جھنڈا اٹھانا ہے اور صلاح الدین ایوبی کی روایت اور غیرت اور عزت کو زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی طرح امریکہ بھی شکست کھائے گا سراج الحق نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اسرائیلی سفارتخانہ تو منظور ہے لیکن ایسا سفارتخانہ کسی طور پر قبول نہیں کریں گے جہاں چھ ہزار فوجیوں کو جمع کرنے کی سہولت میسر ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی اس چھاؤنی بارے حکومت ہمارے تحفظات دور کرے۔ ریلی سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ضلع اسلام آباد کے امیر محمد زبیر فاروق اور انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف عباسی نے بھی خطاب کریں۔