آرمی چیف نے کورکمانڈرزاجلاس آج طلب کرلیا،اہم فیصلوں کی توقع

پیر 11 اگست 2014 03:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈرکااجلاس آج طلب کرلیا،جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے دوماہ بعدآج پیرکوکورکمانڈرزکااجلاس طلب کیاہے جس میں پیشہ وارانہ اموراورآپریشن ضرب عضب پرکورکمانڈرکوبریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک کی اندرونی وبیرونی صورتحال پربھی غوروخوض کیاجائیگااورحالیہ آرمی چیف راحیل شریف کاآسٹریلیاکے دورے پربھی کورکمانڈرکواعتمادمیں لیاجائیگااس کے علاوہ کورکمانڈرزکانفرنس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے