حکومت عوامی تحریک کے یوم شہداء پرتشددکاراستہ اختیارکرنے سے گریزکرے اورایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے انتشارپھیلے،الطاف حسین،رابطہ کمیٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم شہداء کے موقع پرتمام شرکاء میں کھانااورپانی تقسیم کرے گی، رات گئے منہاج القرآن کے دفتراورطاہرالقادری کی رہائشگاہ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے حملہ اوربے ہوش کرکے گرفتاری کی اطلاعات پراظہارتشویش،دعاہے کہ یہ اطلاعات غلط اوربے بنیادثابت ہو،روکاٹیں ہٹانے پرحکومت پنجاب کامشکورہوں،قائد ایم کیو ایم

پیر 11 اگست 2014 03:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب حکومت اورعوامی تحریک سے اپیل کی ہے کہ تشددکاراستہ اختیارہرگزنہ کیاجائے اورایسے اقدامات سے نہ اٹھائے جائے جن سے انتشار پھیلے۔انہوں نے منہاج القرآن کے دفتراورڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائشگاہ پرہیلی کوپٹرکے ذریعے کیمیکل گراکرتمام لوگوں کوبے ہوش کرنے اوربے ہوشی کی حالت میں ان کی گرفتاری کی اطلاعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ غلط اقدام ہے اورمیری دعاہے کہ یہ اطلاعات غلط ہوں۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ لاہورکی خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ آج عوامی تحریک کے تحت منائے جانے والے یوم شہداء کے تمام شرکاء میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا اور پانی پہنچایاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارجناب الطاف حسین نے ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب نجی ٹی وی چینل(اے آروائی)سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہداء منایاجارہاہے ۔انہوں نے چینل کے توسط سے پاکستان خصوصاًلاہورکے عوام سے اپیل کی کہ یوم شہداء میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاہے کہ لاہورمیں منہاج القرآن کے تحت یوم شہداء کے تمام شرکاء میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانااور پینے کاپانی تقسیم کیاجائے گا۔

انہوں نے لاہورکی سڑکوں پرلگائے گئے کنٹینراورروکاٹیں ہٹانے پرحکومت پنجاب سے تشکر کا اظہارکرتے ہوئے اپیل کی کہ منہاج القرآن اورڈاکٹرعلامہ طاہر القادری کے گھرجانے والے راستوں سے بھی روکاٹیں ہٹادی جائیں ۔انہوں نے لاہورشہراورگردونواح کے علاقوں میں موجودایم کیو ایم کے تمام کارکنان کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر لاہور پہنچیں تاکہ کھانے پینے کی تقسیم کے کاموں میں حصہ لیں۔

جناب الطا ف حسین نے عوامی تحریک کے مزید کارکنان کی شہادت کے واقعات پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے سوگوار لواحقین،عوامی تحریک کے کارکنان خصوصاًطاہرالقادری سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے پر تشددواقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پربھی افسوس کااظہارکیااوران کی مغفرت کی دعا کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ باہمی تصادم میں عوامی تحریک کے کارکن مریں یا پولیس اہلکارجوبھی مرے وہ پاکستانی ہے اوریہ پاکستان کانقصان ہے۔

انہوں نے عوامی تحریک اورپنجاب پولیس سے اپیل کی کہ تشددسے گریزکریں اورتشددکاسامان پھینک دیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے پاس اسی اطلاعات آئی ہیں کہ رات گئے نمازفجرسے پہلے یااس وقت منہاج القرآن کے دفتراورڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری صاحب کی رہائشگاہ پرہیلی کوپٹرکے ذریعے حملہ کرنے کا پلان بنایاگیاہے اورطاہرالقادری صاحب کی رہائشگاہ پر کیمیکل پھینکیں جائیں گے جس سے وہاں موجودسب لوگ بے ہوش ہوجائیں تاکہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کرلیا جائے ۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ کریں یہ اطلاعات غلط ثابت ہوں اوراگریہ اطلاعات درست ہیں تویہ انتہائی خطرناک اقدام ہے جس سے مزیدانتشارپھیلے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسااقدام ہرگزنہ اٹھایاجائے جوجلتی پر تیل ثابت ہوں،شمالی وزیرستان میںآ پریشن ضرب عضب جاری ہے جہاں پاک افواج ملک کی بقاء وسلامتی کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ایسے میں اس قسم کے اقدامات سے ملک کوشدیدنقصان پہنچ سکتاہے۔