عمران خان عوامی تحریک کے یوم شہدا میں شرکت نہیں کریں گے،شیریں مزاری

اتوار 10 اگست 2014 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے عمران خان کی لاہور میں عوامی تحریک کے یوم شہداء میں شرکت کی تردید کر دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے بارہ اگست کو یوم شہداء میں عمران خان شریک نہیں ہونگے ، یوم شہداء میں تحریک انصاف لاہور کی مقامی قیادت شریک ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ حکومت پنجاب کا عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے خلاف پرتشدد اور غیر مناسب رویہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا آج جہلم میں ہونیوالا ورکرز کنوشن جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام اور متعدد شہروں میں ہنگاموں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ، ورکرز کنونشن میں شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی نے شرکت کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :