وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو عمران خان کو مذاکرات پر راضی کرنے کا ٹاسک دیدیا

اتوار 10 اگست 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو عمران خان کو مذاکرات پر راضی کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس کے بعد ملاقات میں نواز شریف نے سراج الحق کی اب تک کی کوششوں کو سراہا اور ان کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں دس حلقوں میں دوبارہ گنتی اور دیگر امور پر مذاکرات کے لئے تیار کریں ۔