بھارت نے تین روز قبل پکڑے جانے والے پاکستانی شہری کی لاش پاکستان کے حوالے کردی

اتوار 10 اگست 2014 09:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)بھارت نے تین روز قبل درہ شیرخان سے پکڑے جانے والے پاکستانی شہری کالا خان کی لاش پاکستان کے حوالے کردی،بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کالا خان کو پونچھ سیکٹر کے درہ شیرخان سے پکڑا تھا جب وہ غیر ارادی طور پر بکریاں چراتے ہوئے لائن آف کنٹرول پار کرگے تھا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل پونچھ سیکٹر میں پاکستانی شہری درہ شیرخان کا رہائشی کالا خان بکریوں کو چراتے ہوئے غیر ارادی طور پرلائن آف کنٹرول پار کرگے تھا جنہیں بھارتی فوج نے پکڑ لیا تھا جسکے تین روز بعد بھارتی حکام نے کالا خان کی لاش پاکستان کے حوالے کردی۔

پونچھ سیکٹرکے گاؤں درہ شیر خان سے کشمیری نوجوان کالا خان ولد منگو خان قوم گجر کو لکڑیاں کاٹتے ہوئے بھارتی ا فواج نے اغواہ کے بعد سینے پر5گولیاں مار کر شہید کردیا ،لاش ورثاء کے حوالے،شہریوں کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تین روز قبل لائن آف کنٹرول پونچھ سیکٹر درہ شیر خان سے بھارتی افواج نے اغواہ کیے گے غریب کشمیری شہری کی لاش کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ سے آزادکشمیر حکام کے حوالے کی لاش پر تشدد اور سینے پر برسٹ لگا ہوا تھا۔

بھارتی حکام نے لاش حوالے کرتے وقت کوئی میڈیکل سرٹیفیکیٹ یا ثبوت پیش نہ کیا تفصیلات کے مطابقمطابق 6اگست صبح 9بجے لائن آف کنٹرول پونچھ درہ شیر خان کا رہائشی کالا خان ولد منگو جو لائن آف کنٹرول پر اپنی زمین سے لکڑیاں کا ٹ رہا تھا کو بھارتی فوجیوں نے گھات لگا کر پکڑا اور اغواہ کر لیا جس کی لاش آج دن 3:15بجے کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کے مقام پر آزادکشمیرحکام کے حوالے کی گئی۔

لاش کی حالت اتنی خراب تھی کہ ورثاء کو لاش پہچاننے میں انتہائی دشواری ہوئی۔بازو پر پیدائشی نشان سے لاش کو پہچانا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ملک ایوب اعوان، ایس ایچ او تھانہ ہجیرہ سردار فاروق خان، سی ایم او عباسپور ڈاکٹر لیاقت، سی ایم او ہجیرہ ڈاکٹر عامر نصیر، سی ایم او منڈھول ڈاکٹر عارف، چوکی آفیسران ملک رشید،محمد اصغر بھی موجود تھے۔

لاش کی پہلے ورثاء سے شناخت کرائی گئی بعد ازاں مذکورہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بی ایچ یو تیتری نوٹ میں لاش کا میڈیکل چیک اپ کیا۔مذکورہ کالا خان شہید کے سینے پر تین سے زائد گولیاں پیوست تھیں۔وہاں پر موجود شہید کے ورثاء محمد حنیف کے حوالے کی گئی۔کراسنگ پوائنٹ پر موجود سیاسی و سماجی حلقوں نے بھارتی حکام کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر سے بھارتی فوجی جس نے بارڈر کراس کی تو پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے واپس کیا جبکہ کنٹرول لائن پر اپنی زمین پر کام کرنے والا شہری کو بھارتی فوجیوں نے پکڑا اور لاش کی صورت میں واپس کیا۔

کراسنگ پوائنٹ پربھارتی حکام پاکستانی تین ڈاکٹروں کی ٹیم کے لاش سے متعلقہ سوالات کا جواب نہ دے سکے۔دریں اثناء کشمیری شہریوں نے بھارت کی اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کو اسرائیل طرز پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہاہے اور عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری بھارت کی سفاکی کا سختی سے نوٹس لے اورحکومت پاکستان اگر کشمیریوں کے حق میں مخلص ہے تو بھر پور احتجاج کرے

متعلقہ عنوان :