عوام تحریک کے زیر اہتمام یوم شہداء آج منایا جائے گا

اتوار 10 اگست 2014 09:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)عوامی تحریک کے زیر اہتمام یوم شہدا آج ماڈل ٹاؤن میں منایا جائے گا جس میں ڈاکٹر طاہر القادری شرکا سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سے رکاوٹیں ختم کیے جانے کے بعد عوامی تحریک نے یوم شہدا منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دو پہر ایک بجے شروع ہونے والی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :