حکومت تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی، حکمرانوں میں آمر کی روح دوڑ رہی ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکمران ہونگے، نکتہ اعتراض پر بات چیت

ہفتہ 9 اگست 2014 05:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے حکمرانوں میں آمر کی روح دوڑ رہی ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکمران ہونگے جبکہ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت تضاد ہوا اس کی کاپیاں مانگ لی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کی بیٹی سعیدہ وارثی نے غزہ پر احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ کی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ ان کے کردار کو سراہتے ہیں اور انہیں ایوارڈ سے نوازتیں ہیں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈی ریل تحریک انصاف نہیں بلکہ حکومت خود کرنا چاہا رہی ہے اور پنجاب حکومت کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے ۔