سینیٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور،اسرائیلی حملے ریاستی دہشت گردی ہے،عالمی برادری صیہونی دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، قرار داد میں مطالبہ،اجلاس میں قواعد کو معطل کر کے سینیٹر رضا ربانی نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلا ف مذمتی قرار داد پیش کی

ہفتہ 9 اگست 2014 05:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)سینیٹ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد مذمت منظور کرتے ہوئے عالمی تنظیموں اور دیگر ممالکسے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسرائیلی حملے ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں قواعد کو معطل کر کے سینیٹر رضا ربانی نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلا ف مذمتی قرار داد پیش کی کہ یہ ایوان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسرائیلی گھروں ،مساجد اور دیگرمقامات کو نشانہ بنا رہا ہے ۔یہ حملے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔یہ ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ممالک اور او آئی سی نے کچھ نہیں کیا ۔عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت دور کی جائے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :