عمران خان اور طاہر القادری اپنا ایجنڈا بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں کر سکتے نہ ان کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل لانگ مارچ کی نذر کریں گے،سینیٹر پرویز رشید ،پاکستان قوم کسی صورت بھی یہ نہیں چاہے گی کہ مٹھی بھر عناصر انہیں یرغمال بنائیں، ہم کسی قیمت پر قوم اور ملک کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے،عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 اگست 2014 05:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری اپنا ایجنڈا بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں کر سکتے نہ ان کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل لانگ مارچ کی نذر کریں گے اور پاکستان قوم کسی صورت بھی یہ نہیں چاہے گی کہ مٹھی بھر عناصر انہیں یرغمال بنائیں اور ہم کسی قیمت پر قوم اور ملک کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور وہ جھوٹ بول کر اپنا قد کم نہ کریں اور یہ پریس کانفرنس میں جھوٹ کا پہاڑ کھڑا کر دیتے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرانی چاہیے جو کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ایک بھی قانون ایوان میں نہیں لاسکے عمران خان کو الیکشن کمیشن سے اگر کوئی شکایت تھی تو یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر عمران خان کے خیر خواہ نہیں وہ صرف اسے سیاسی یتیم بنانا چاہتے ہیں شیخ رشید اور چوہدری برادران عمران خان کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے راولپنڈی میٹرو بس شروع ہوا جس کی لاگت چوالیس ارب روپے ہے۔ جبکہ پشاور میٹر و بس منصوبے پر باون ارب روپے کے اخراجات آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 3G کی نیلامی حاصل ہونے والے ایک ارب پچیس کروڑ روپے آمدن سے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بھی لفظ منہ سے نہیں بولا جس سے ان کی دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پالیسی عیاں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں اور ان کا یہ خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔