لانگ مارچ کے سلسلے میں موجود حالات کو قابو کرنے کیلئے چار نکاتی فارمولا دیدیا ہے ،سراج الحق، تما م سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وفاقی حکومت سنجیدگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور حالات کے نزاکت کا احساس کریں ورنہ موجودہ حالات سب کو بہا کر لے جائے گا، اگر جمہوریت کی کشتی ڈوب گئے تو سب کی کشتی ڈوب جائے گی، امریکہ پاکستان کے جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے، ہمارے ایٹمی قوت کو ختم اور افواج پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں،ا اگر امریکہ سے ناطہ نہ توڑا گیا تو پاکستان کے وجود کو شدید خطرہ ہے، دیر سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 9 اگست 2014 05:16

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے، اور ہمارے ایٹمی قوت کو ختم اور افواج پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ سے ناطہ نہ توڑا گیا تو پاکستان کے وجود کو شدید خطرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے دیر سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جس سے وفاقی حکومت شدید پریشان ہے ۔اگر اس روز کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو ا اور یا ماڈل ٹاون جیسا واقعہ ہوجائے تو جمہوریت کو بہت نقصان ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں وزیر اعظم،عمران خان،زرداری،اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملکر موجود حالات کو قابو کرنے کیلئے چار نکاتی فارمولا دیدیا ہے

انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سنجیدگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور حالات کے نزاکت کا احساس کریں ورنہ موجودہ حالات سب کو بہا کر لے جائے گا اور اگر جمہوریت کی کشتی ڈوب گئے تو سب کی کشتی ڈوب جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسلام اباد میں سفارت خانہ نہیں بلکہ ایک سٹیٹ بنارہا ہے۔ جس میں 6سو سے زائد کمانڈوز تعینات کیا گیا ہے۔اور تین گھر بنارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس فیصلہ پر نظرثانی کرکے اس کی تعمیر فوری رکوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیلی افواج مظلوم فلسطینوں پر آگ برسا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب مسلمان ممالک کے سربراہان اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں اور ترکی کے علاوہ مزمت تک نہیں کی ہے۔

مسلم ممالک کے واحد ایٹمی قوت ہونے کے ناطے وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر مسئلہ فلسطین پر مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس اسلام اباد میں بلائے ۔انہوں نے کہا کہ جاگیردار طبقے نے ملکی سیاست پر قبضہ کرکے سیاست اور اداروں کو یرغمال بنا یا ۔ غریب عوام باہر دولت ملک میں لارہے ہیں۔جبکہ سیاستدان ملک کا پیسہ باہر کے ملکوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چاند اور مریخ پر قدم رکھا ہے جبکہ ہمارے بچے فٹ پاتھ پر روٹی کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ وطن ہماری ماں ہے اور اس پر ننگ اور غیرت کرنا ہمارا فرض ہے ۔انہون نے کہا کہ بیت المقدس اور بیت اللہ کے بعد دنیا میں سب مقدس ملک پاکستان ہے۔