پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ، طاہر القادری کی گرفتاری کا امکان ، قانونی ماہرین سے مشاورت

ہفتہ 9 اگست 2014 04:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء ) پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا مقدمات کسی بھی وقت درج ہو سکتے ہیں اور مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا جائے گا اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا عوامی تحریک کے کارکنوں نے متعدد تھانوں پر حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور مظاہرین کی طرف سے پولیس پر حملے کی صورت میں صرف آنسو گیس پر اکتفا کیا جائے۔لاہور کے باہر سے عوامی تحریک کے کارکنوں کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری کی گرفتاری کا امکان بھی ہے جس کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :