آصف زرداری اور طاہرالقادری میں ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے خلاف احتجاج طاہرالقادری کاحق ہے ،جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہوناچاہئے ،جمہوریت کوبچاناضروری ہے ،ڈاکٹرطاہرالقادری،جمہوریت کوبچانے کیلئے انقلاب مارچ کررہے ہیں،طاہرالقادری

جمعرات 7 اگست 2014 06:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)سابق صدرآصف علی زرداری اورعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ،سابق صدرنے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے خلاف احتجاج طاہرالقادری کاحق ہے ،جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہوناچاہئے ،جمہوریت کوبچاناضروری ہے ،طاہرالقادری نے کہاکہ جمہوریت کوبچانے کیلئے انقلاب مارچ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے بدھ کوطاہرالقادری کوٹیلی فون کیااورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان انقلاب مارچ کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ اس وقت نازک صورتحال ہے ،جمہوریت کوبچاناہوگا،سانحہ ماڈل ٹاوٴن پراحتجاج آپ کاحق ہے ،جمہوریت کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے ،سابق حکومت نے کسی سیاسی کارکن کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیایہی جمہوریت کاحسن ہے ۔طاہرالقادری نے کہاکہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی ہم جمہوریت کوبچانے کیلئے انقلاب مارچ لارہے ہیں ۔