شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک،2 زخمی ،گھر مسمار

جمعرات 7 اگست 2014 06:38

دتہ خیل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل امریکی ڈرون نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کا علاقہ زڑہ خیلہ میں ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور دوش دید زخمی ہوگئے جبکہ گھر مکمل طور پر مسمار ہوگیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا لیکن لاشوں کی بری طرح مسلح ہونے سے شناخت نہیں ہو سکی ۔واضح رہے کہ رواں سال یہ ساتواں حملہ ہے۔