پا کستا ن ریلوے کا تحریک انصاف کو آزادی مارچ کیلئے خصوصی ٹرین دینے سے انکار،تحریک انصاف نے کراچی سے راولپنڈی کیلئے 14 بوگیاں مخصوص کرنے کی درخواست دی تھی

بدھ 6 اگست 2014 07:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)پاکستان ریلویز نے تحریک انصاف کو آزادی مارچ کے لیے خصوصی ٹرین دینے سے انکار کر دیا۔تحریک انصاف نے کراچی سے راولپنڈی کے لیے چودہ بوگیاں مخصوص کرنے کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے کراچی نے درخواست کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور بھجوا دیا جہاں ریلوے حکام نے اعلٰی سطح کے اجلاس میں تحریک انصاف کو خصوصی ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرین نہ دینے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا۔