غزہ پر برطانو ی پالیسو ں کے خلا ف پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی احتجاجا عہدہ سے مستعفی ہوگئیں، برطانیہ کی غزہ سے متعلق پالیسی پر حمایت نہیں کرسکتی ،سعیدہ وارثی

بدھ 6 اگست 2014 07:05

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)غزہ پر برطانو ی پالیسو ں کے خلا ف پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی احتجاجا عہدہ سے مستعفی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیاکے مطابق منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بربریت اور برطانوی پالیسیو ں کے خلاف احتجاجا برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئی ہوں اور میں نے منگل کی صبح اپنا استعفیٰ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھجوادیا ہے ۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ وہ برطانیہ کی غزہ سے متعلق پالیسی پر حمایت نہیں کرسکتیں ۔خیال رہے کہ سعیدہ وارثی حکمران کنزرویٹو پارٹی کی چیئر پر سن بھی رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :