دھاندلی ثابت، گوجرانوالہ کے حلقے پی پی 97کے نتائج کالعدم قرار ،حلقے میں 60روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

بدھ 6 اگست 2014 07:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر گوجرانوالہ کے حلقے پی پی 97کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 60 روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 97 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد اشرف وڑائچ کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو مسلم لیگ (ق) کے ناصر چیمہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ پی پی 97 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد اشرف وڑائچ دھاندلی سے کامیاب ہوئے ہیں لہٰذا دھاندلی کی تحقیقات کرواکر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

الیکشن ٹربیونل کے جسٹس کاظم ملک نے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں 60 روز کے اندر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :