آزادی مارچ کیخلاف حکمت عملی،جی ٹی روڈ پر تمام پٹرول پمپس اور موٹر وے بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 6 اگست 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے 14اگست کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،جشن آزادی کے روز لاہور سے اسلام آباد اور پشاور تک جی ٹی روڈ پر تمام پٹرول پمپس بند،موٹروے کو بھی بند کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے،14اگست کے روز لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پشاور تک جی ٹی روڈ پر تمام پٹرول پمپس بند رکھا جائے گا جبکہ موٹروے بھی ہر قسم کی عوامی ٹریفک کیلئے بندہوگی۔