عمران خان جمہوریت کا راستہ تنگ نہ کریں ۔ خواجہ سعد رفیق ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام نے عمران کو ووٹ دیئے،عمران خان ان شہروں میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، طاہر القادری ملک میں انارگی پھیلا رہے ہیں،بغاوت کرنے والوں سے نمٹ لیں گے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 اگست 2014 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کا راستہ تنگ نہ کریں ۔وہ مذاکرات میں طاہر القادری کا لب ولہجہ اپنا رہے ہیں۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام نے عمران کو ووٹ دیئے اور عمران خان ان شہروں میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں انارگی پھیلا رہے ہیں۔

ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ملک حالت جنگ میں ہے۔بغاوت کرنے والوں سے نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب کینیڈا کے راستے سے نہیں آئے گا۔ ملک میں جمہوریت قائم ہے ۔عمران خان کو مذاکرات میں شرم آرہی ہے تو دوسری دیگر جماعتوں سے بات کر لیں۔14 اگست کو شان شایان سے جشن آزادی منائیں گے ۔