خواجہ سعد رفیق کا سراج الحق کو فون ، نوازشریف کی جانب سے ملاقات کی خواہش بارے بتایا،سراج الحق نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

بدھ 6 اگست 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون پر محمد نوازشریف کی جانب سے ملاقات کی خواہش بارے بتایا،سراج الحق نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا،خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ شام سراج الحق کو فون کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک ہیں،جنہیں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کوشش ہے کہ ملکی حالات خراب نہ ہوں،وفاقی وزیر نے سراج الحق کو پیغام دیا کہ وزیراعظم ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں جس پر سراج الحق نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد انہیں جواب دیں گے۔