آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آسٹریلیامیں خارجہ وسیکورٹی گول میزکانفرنس میں شرکت،کانفرنس میں ضرب عضب آپریشن ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 6 اگست 2014 06:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آسٹریلیامیں خارجہ و سیکورٹی گول میزکانفرنس میں شرکت کی ،کانفرنس میں ضرب عضب آپریشن ودہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پرتبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے تناظرمیں پاکستان کی سیکورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیااورنہ صرف پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں خطے میں طویل مدت اورمستحکم امن کے قیام کیلئے خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی اہمیت اوردہشتگردی اوردہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف لڑنے کیلئے عالمی برادری کے کردارپربھی روشنی ڈالی گئی۔شرکاء نے دہشتگردی اورشدت پسندی کے خاتمے میں پاک فوج کے کردارکوسراہا۔آرمی چیف نے آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سیکورٹی کے معاملات پرتبادلہ خیال ہوا۔اس سے پہلے آرمی چیف نے آسٹریلوی جنگ کی یادگارکادورہ کیااور آسٹریلوی فوجوں کی یادگارتقریب میں شرکت کی اورپھول چڑھائے ۔