شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی ،30دہشت گرد ہلاک،6 ٹھکانے تباہ

بدھ 6 اگست 2014 06:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے دوران30 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا گیا جبکہ عسکریت پسندوں کے اسلحے کے چھ ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اور منگل کی صبح پاک فضائیہ نے دتہ خیل ،مرسی خیل اور گمشام کے علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ کے چھ ذخائر تباہ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :