آرمی چیف جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ،آرمی چیف آسٹریلوی فوجی قیادت سے ملاقاتیں‘ سکیورٹی اور دفاع سے متعلق گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے

منگل 5 اگست 2014 08:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے‘ آسٹریلوی فوجی قیادت سے ملاقاتیں‘ سکیورٹی اور دفاع سے متعلق گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف پیر کے روز آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ آرمی چیف آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ آسٹریلیا کی دفاعی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور سکیورٹی اور دفاع سے متعلق گول میز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔