کراچی‘ رینجرز کا ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپا ، آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،کارروائی کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں قائم بیریئرز ہٹا دیے گئے ، فاروق ستار کا احتجاج وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، فاروق ستار کے گھر پر کارروا ئی نہیں کی الزام بے بنیا د ہے ، رینجرز ترجمان

منگل 5 اگست 2014 08:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)کراچی کے علاقے پی اّئی بی کالونی میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا اور ایم کیوایم کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستارکے گھر پرچھاپا بھی مارا،رینجرزاہلکارفاروق ستارکی لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے۔ آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق رات گئے رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں ایم اکیوایم کیرہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھر اور اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کیا، کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران رینجرز نے علاقے میں قائم بیریئرز ہٹا دیے،جبکہ 3 افراد کوحراست میں لے لیا۔

متحدہ کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتا یا کہ زیرحراست افراد میں ایم کیو ایم کا کارکن راؤشمشاد اور فاروق ستارکے 2 پڑوسی یا سر اور کاشف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے رینجرزکی کارروائی پرافسوس کااظہار کیا۔

انہو ں نے کہا کہ رینجرزنے گھرکے باہر سیکیورٹی کیمپ اْکھاڑدیا، میرا لائسنس یافتہ پستول بھی قبضے میں لے لیا، کارروائی پر افسوس ہے۔

انہوں نے وزیر دا خلہ ، ڈی جی رینجرز،کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ادھر تر جما ن رینجرز نے و ضا حت کی ہے کہ انھو ں نے یہ کا روا ئی فارو ق ستا ر کے گھر پر نہیں بلکہ ان کے گھر سے دو گلیا ں چھو ڑ کر کی گئی کا رو ائی میں ٹا ر گٹ کلر شمشا د اور بھتہ خور احمد یاسرکو حرا ست میں لیکر اسلحہ بر آ مد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھاپہ فاروق ستارکے گھرسے 2 گلیاں چھوڑ کر مارا گیا، متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں۔