عمران خان کوقانونی نوٹس بھیج دیا ہے، افتخارچوہدری ،قانون کاآدمی ہوں ،قانون کے مطابق چلوں گا،سابق چیف جسٹس

منگل 5 اگست 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کوقانونی نوٹس بھیجاہے ،قانون کاآدمی ہوں ،قانون کے مطابق چلوں گا،عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سب کی عزت اس ملک خدادادسے ہے ،عوام کسی کوماورائے قانون اقدام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

آئین کے سواملک چلانے کاکوئی راستہ نہیں ہے ۔ملک میں قانون کی حکمرانی پریقین پختہ ہوچکاہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9کے تحت شہریوں کے تحفظ کویقینی بنائے ۔ملک میں آئین کے مطابق حقوق نہ ملے توانارکی پھیلے گی

متعلقہ عنوان :