عمران خان کے بیٹوں کو بھی آزادی مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 5 اگست 2014 08:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹوں کو بھی آزادی مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان اور قاسم خان آزادی مارچ میں شرکت کیلئے13اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔