منشور کے مطابق حکومت امداد کی بجائے دنیا سے تجارت میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے، اسحاق ڈار،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسانیاں فراہم کرنے اور پر کشش بنانے کے لئے ملکی معیثت کو آزاد خیال اور لچکدار بنایا جا رہا ہے،اطالوی سفیر سے بات چیت،سفیر کی وزیر خزانہ کو 12 ستمبرکے ایشیا یورپ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

منگل 5 اگست 2014 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسانیاں فراہم کرنے اور پر کشش بنانے کے لئے ملکی معیثت کو آزاد خیال اور لچکدار بنایا جا رہا ہے، گذشتہ ایک برس کے دوران معیثت کی بہتر کارکردگی اور مثبت عکاسی کو عالمی ما لیاتی اداروں نے بھر پور انداز میں سراہا ہے، پاکستان ایک بڑی منڈی ہے اور اطالوی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے لئے یہاں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کے عین مطابق حکومت امداد کے حصول کی بجاے تجارت میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے۔

پیر کے روز پاکستان میں اٹلی کے سفیر آدریانو چیودی سیان فرانی نے وزرات خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ملک میں توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ اور اس میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستانی معیثت کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مطلع کیا کہ پاکستان نے اپنی معیثت کو کو آزاد خیال اور لچکدار بنایا ہے تا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو پر کشش بناتے ہوئے اس حوالے سے بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے مہمان سفیر کو بتایا کہ گذشتہ ایک برس کے دووران معیثت کی بہتر کارکردگی اور مثبت عکاسی کو عالمی ما لیاتی اداروں نے بھر پور انداز میں سراہا ہے، پاکستان ایک بڑی منڈی ہے اور اطالوی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے لئے یہاں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران اطالوی سفیر نے وفاقی وزیر کو دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کے حوالے سے مطلع کیا اور کہا کہ اطالوی سرمایہ کاروں کی پاکستانی منڈی میں دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ برس دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کو جی ایس پی - پلس کا درجہ ملنے سیبپاہمی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اطلالوی سفیر کے وزیر خزانہ کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلہ اور اس کے نتیجہ میں تجارتی حجم میں ہونے والے اضافہ پر اعتماد میں لیا ۔اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے وزیر خزانہ کو اٹلی کی جانب سے پاکستان کو بلخصوص پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ، سیلابوں کے بعد اور دیٹ سویپ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کو اٹلی کیجانب سے فراہم کی جانے والی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کو توانائی اورتعلیم کے شعبوں میں نرم قرضوں کی فراہمی کا خواہش مند ہے۔اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈارْ نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر آدریانو چیودی سیان فرانی کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان اقصادی اور تجاری تعلقات کے فروغ کے لئے کی جانے والی ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے منشور کے عین مطابق حکومت امداد کے حصول کی بجاے تجارت میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے اور ہم کئی بین الاقامی فورم پر اس کے پاکستان سے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں ۔

اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنیکے حوالے سے تعاون کریں گے۔ملاقات کے دوران اطالوی سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کورواں برس 12 ستمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ایشیاء- یورپ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ فورم سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر خزانہ اور اطالوی سفیر کی ملاقات کے دوران سیکریٹری اقتصادی امور دویژن سلیم سیٹھی، مشیر وزارت خزانہ رانا اسد امین، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ و وزیر خزانہ کے معاون خصوصی شاہد محمود کے علاوہ وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اٹلی کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کورواں برس 12 ستمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ایشیاء- یورپ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

پیر کے روز وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اٹلی کے سفیر آدریانو چیودی سیان فرانی نے وزیر خزانہ کورواں برس 12 ستمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے ایشیاء- یورپ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا، اس موقع پر اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والیے ایشیاء- یورپ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پاکستان اور اٹلی کے مابین کثیر الجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے مواقع میسر آئیں گے ۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کی جانب سے پیش کردہ دعوت نامہ قبول کر تے ہوئے واضح کیا کہ اٹلی پاکستان کا ایک عظیم دوست ملک ہے اورپاکستان مختلف بین الاقامی فورم پر اس کے تعاون کو سراہتا ہے ۔اسحاق ڈار نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی تعلقات میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔انہوں نے اس موقع پر نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر آدریانو چیودی سیان فرانی کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان اقصادی اور تجاری تعلقات کے فروغ کے لئے کی جانے والی ان کی کوششوں کوبھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :