آصف علی زرداری کا چوہدری شجاعت اوراسفندیارولی سے فون پر رابطہ، تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، پیپلزپارٹی جمہوریت اورآئین کے تحفظ پریقین رکھتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے،سابق صدر

منگل 5 اگست 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پرتمام اہم سیاسی قوتوں سے رابطوں کاسلسلہ شروع کردیاہے ،سابق صدرآصف علی زرداری کا لندن سے چوہدری شجاعت اوراسفندیارولی خان کوفون، وطن واپسی پردیگرسیاسی قائدین کے ساتھ بھی رابطے کرنے کافیصلہ ۔

(جاری ہے)

ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابرکے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے لندن سے پیرکے روزمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اوراے این پی کے صدراسفندیارولی کوفون کیاہے ۔

ٹیلی فونک گفتگومیں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔فرحت اللہ بابرکے مطابق صدرآصف علی زرداری نے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورآئین کے تحفظ پریقین رکھتی ہے اوراس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کی حالیہ صورتحال پرگہری نظررکھی ہوئی ہے اورجمہوریت کوآئین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔

متعلقہ عنوان :