ممبئی حملہ کیس میں بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ،لشکر طیبہ کے خلاف ڈنڈورا پیٹنے والے بھارت کی 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ،آئی ایس آئی کا نام عدم ثبوت کی بناء پر شامل ہی نہیں،تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر آگ بگولا ہو گئے، بھارتی اخبار

پیر 4 اگست 2014 09:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)ممبئی حملہ کیس میں بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔لشکر طیبہ کے خلاف ڈنڈورا پیٹنے والے بھارت کی جانب سے 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ۔آئی ایس آئی کا نام عدم ثبوت کی بناء پر شامل ہی نہیں ۔تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر آگ بگولا ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بھارت ممبئی حملہ کیس میں 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا اور چھ سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ایک ہی ثبوت فراہم نہ کر سکا بلکہ 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں کالعدم لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ہے اور آئی ایس آئی کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہ ہونے پر نام ہی شامل نہیں ہے۔رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد ممبئی حملہ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر جج آگ بگولہ ہوگئے ۔بھارت کی جانب سے چارج شیٹ کی 11 ہزار صفحات پر مشتمل کتاب میں سنگین غلطیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آچکی ہے۔