قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پر سابق بہنوئی کا تشدد اور کپڑے پھاڑ دیئے ، زدوکوب کرتے ہوئے بھتہ وصول کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ، ندا ڈار ایس پی آفس پہنچ گئیں ، پولیس سے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ ،بہنوئی کی جانب سے مکمل دھمکیاں مل رہی ہیں ، ایس پی سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر فراہم نہیں کی گئی، گھر محصور ہوکرر ہ گئی ہوں ، دورہ آسٹریلیا کیلئے لگایا گیا تربیتی کیمپ میں بھی شرکت نہیں کرسکی ،ندا ڈار ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ندا ڈار سے رابطہ ، مکمل معاونت کی یقین دہانی کرادی ، ندا ڈار سے رابطہ ہوا ہے ان کا کہنا ہے یہ ذاتی معاملہ ہے تاہم ان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے جلد تربیتی کیمپ میں شامل کیاجائے گا ، پی سی بی

اتوار 3 اگست 2014 09:38

گوجرانوالہ ، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر ندا ڈار سابق بہنوئی کی جانب سے تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باعث ایس پی آفس جا پہنچیں ،پی سی بی کا ندا ڈار سے رابطہ مکمل معاونت کی یقین دہانی کرادی ۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈارنے گزشتہ روز پولیس کو درخواست دی کہ انہیں سابق بہنوئی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ان کے سابق بہنوئی نے انہیں زدوکوب بھی کیا او کپڑے بھی پھاڑ دیئے ہیں جس کے باعث گھر میں محصور ہو کر رہ گئی ہوں اور دورہ آسٹریلیا کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھی نہیں جاسکی ہوں انہیں جان کا خطرہ ہے پولیس نے ندا ڈار کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو ندا ڈار نے کہا کہ ایس پی سول لائنز کو درخواست دینے کے باوجود سکیورٹی نہیں دی گئی سابق بہنوئی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور بھتہ کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے میرا مطالبہ ہے کہ پولیس مجھے مکمل سکیورٹی فراہم کرکے تحفظ فراہم کرے اور تربیتی کیمپ میں آنے جانے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ ندا ڈار کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ندا ڈار سے رابطہ ہوا ہے انہیں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے تاہم بورڈ سے جو ممکن ہوا وہ ندا ڈار کے لئے کریگا اور انہیں جلد تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا ۔