وزیرداخلہ نے عمران خان کے ساتھ 14اگست کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں کئے ہیں،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 3 اگست 2014 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ 14اگست کے آزادی مارچ کے حوالے سے کسی بھی مقام پریاکسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیامیں شائع رپورٹ کی تردیدکی ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزیرداخلہ 14اگست کے پروگرام کے پس منظرمیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں ۔

ترجمان نے اس رپورٹ کوبھی بے بنیادقراردیاکہ اس سلسلے میں وزیرداخلہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پرخفیہ طورپرگئے تھے ۔ترجمان نے کہاکہ زیادہ مناسب ہوتاکہ وزارت داخلہ سے اس کی تصدیق کی جاتی ۔ترجمان نے مزیدوضاحت کی کہ وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے ساتھ 14اگست کے معاملے پرکسی بھی جگہ یاکسی بھی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں کئے ہیں ۔