آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی،5اگست سے12اگست کی تاریخیں اہم ہیں ،شیخ رشید،حالات خراب ہوئے توفوج مداخلت کرسکتی ہے ،دفعہ 245پرسپریم کورٹ سوموٹوایکشن لے سکتی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

اتوار 3 اگست 2014 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی،5اگست سے12اگست کی تاریخیں اہم ہیں ،حالات خراب ہوئے توفوج مداخلت کرسکتی ہے ،دفعہ 245پرسپریم کورٹ سوموٹوایکشن لے سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھولے بادشاہ ہیں ،فوج کسی قیمت آزادی مارچ کرنے والوں پرگولی نہیں چلائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی یادہ ترتحریکوں میں شمولیت کی یہ تحریک پاکستان کی سب سے بڑی تحریک ہے ،پولیس کاامیج تباہ کردیاگیا،افسران اوراہلکاران چھٹیوں پرجارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لاکھوں لوگ اسلام آبادپہنچیں گے توحکومت کیاکریگی،حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیادوسے تین دن پہلے حکومت کوفیصلہ کرناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ دفعہ 245کے خلاف سوموٹوایکشن لے سکتی ہے ،دفعہ 245کے تحت بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں ۔نوازشریف یاطاقت ہونے جارہے ہیں یاگھرجارہے ہیں ،5سے 12اگست کی تاریخیں بہت اہم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حالات خراب ہوئے توفوج مداخلت کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف مستعفی ہوکرالیکشن کی تاریخ کااعلان کردیں۔

متعلقہ عنوان :