عمران خان کا آزادی مارچ فساد مارچ ہے، رانا مشہود ،مسلم لیگ (ن) چاہے تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو 24 گھنٹوں میں ختم کر سکتی ہے، 9 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے لائیں گے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 اگست 2014 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے عمران خان کے آزادی مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) چاہے تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو 24 گھنٹوں میں ختم کر سکتی ہے۔ 9 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

گلشن راوی لاہور میں پارٹی کارکنوں کی عید ملن پارٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے اپنی تمام توپوں کا رْخ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب ر کھتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وفاقی حکومت کیا گرائے گی۔

مسلم لیگ (ن) 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کر سکتی ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف 9 اگست کو وائٹ پیپر عوام کی سامنے لائیں گے۔ کے پی کے کی عوام کو کرپشن سے چھٹکارا ملنا چاہیئے۔ وہاں کے عوام میاں محمد شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ مانگتے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔