وفاقی دارالحکومت میں کوئی اضافی فوجی دستے تعینات نہیں کئے جارہے‘ عسکری ذرائع،آپریشن ضرب عضب کے وقت فوجی جوان اہم مقامات پر تعینات کئے گئے تھے‘ وہی کام کررہے ہیں‘ ذرائع

اتوار 3 اگست 2014 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں کوئی اضافی دستے تعینات نہیں کئے جارہے بلکہ آپریشن ضرب عضب شروع کرتے وقت جو فوجی تعینات کئے گئے تھے صرف وہی موجود رہیں گے۔ عسکری ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن پھر سے جاری کیا گیا جبکہ فوج پہلے ہی اہم حساس مقامات پر تعینات کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 350 فوجی جوان تعینات کئے گئے ہیں جو مقامی سول انتظامیہ سے تعاون کررہے ہیں۔ ان جوانوں کو ائیرپورٹ‘ ڈپلومیٹک انکلیو ‘ ایوان صدر ‘ وزیراعظم ہاؤس ‘ مارگلہ ہلز اور دیگر حساس تنصیبات پر تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی جوان پولیس کے ساتھ مل کر داخلی اور خارجی مقامات کی نگرانی بھی کررہے ہیں اور گشت میں بھی مصروف ہیں جس س شہریوں میں تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور شہریوں نے طویل عرصہ کے بعد عید بھی خوف و ہراس کے ماحول سے آزاد ہوکر منائی اور شہریوں نے عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :