مسلم ممالک متحد اور اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں ورنہ فوجی کارروائی کریں،حافظ سعید ،اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،عرب ممالک کو فلسطینی کا ساتھ دینا چاہیے،ہم فلسطین کے معاملے پر پورے ملک میں تحریک چلائیں گے ، آج اتوار کو لاہور سے یکجہتی فلسطینی کاررواں منعقد ہوگا،پریس کانفرنس

اتوار 3 اگست 2014 09:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)امیر جماعت الدعوة حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ مسلمہ کی عید کرب میں گزری ۔اسرائیل کے مظالم بڑھ رہے ہیں ۔مسلم ممالک متحد اور اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں ورنہ فوجی کارروائی کریں۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ اسرائیل نے 8 سال سے غزہ کی ناکہ بند کررکھی ہے اور اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی ۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام غزہ کی صورت حال پر کیوں خاموش ہے ۔اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔عرب ممالک کو فلسطینی کا ساتھ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم مسلمانوں نے پاکستان اور پاکستان کے حکمرانوں کو پکارا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم فلسطین کے معاملے پر پورے ملک میں تحریک چلائیں گے اور آج اتوار کو لاہور سے یکجہتی فلسطینی کاررواں منعقد ہوگا ۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستانی میڈیا کا کردارشاندار ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔مسلمانوں کے متحدہونے سے اسرائیل اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں ورنہ فوجی کارروائی کریں۔