عمران خان سے سنٹرل ریجن پنجاب کے عہدیداران کی ملاقات ، چیئرمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،عمران خان نے آزادی مارچ تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، شرکت کرنے والوں کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت

اتوار 3 اگست 2014 09:28

اسلام آباد، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسلام آباد میں سنٹرل ریجن پنجاب کے تمام عہدیداران نے صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی صدر جاوید ہاشمی بھی موجود تھے ،سنٹرل ریجن کے تمام عہدیداران نے چیئرمین عمران خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ پارٹی کے کارکنان آزادی مارچ کے لئے پوری طرح متحرک ہے اور تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہے چودہ اگست کو پارٹی کارکنان پوری قوت کے ساتھ عمران خان کے ساتھ باہر نکلے گے اور کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اگر حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کوشش کی تو کارکن رکاوٹوں کو توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے ،لٹیرے حکمران مذاکرات کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان حکومتی اوچھے ہتکھنڈوں سے گھبرانے والے نہیں بلکہ چودہ اگست کو حقیقی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن لگا دیں گے،اس موقع پر چیئرمین عمرا ن خان نے کہا کہ عوام چودہ اگست کو حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے باہر نکلے تحریک انصاف عوام کو ان کا بنیادی حق دلا کر رہے گی عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے نوجوان پاکستان بچانے کی جنگ میں کا ہر اول دستہ کردار ادا کرنا ہوگا ،

جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245کا نفاذ کر کے اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے جو حکمران اسلام آباد نہیں چلا سکتے وہ پورا ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،تاجر حکمرانوں کی ساری توجہ پیسے بنانے اور کمیشن کھانے کے اوپر ہے عوام کے مسائل کا حل ان کے پاس دور دور تک نہیں ہیں ،ملاقات کرنے والوں میں شبیر سیال،عثمان سعید بسراء، عمر ڈار، رانا ساجد شوکت ، عمر فاروق مائر، رانا نعیم الرحمان ، کنور عمران سعید، چوہدری الیاس ، شاہ نواز چیمہ ، فیصل مختیارگوندل، بختیار قصوری، متعصف سندھو، شوکت بھٹی ، ارشد ساہی، عرفان عابد، رانا لعل بادشاہ، وجہہ اکرم، چوہدری اشفاق تاج، سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے آزادی مارچ تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں،آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،تحریک انصاف پنجاب کے چےئرمین نے پارٹی عہدیداران کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ 6اگست سے قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں6 رجسٹریشن کیمپ قائم کئے جائیں،ہر کیمپ سے ہر روز موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے،خط کے متن میں عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں 10لاکھ افراد کو دیکھ کر مخالفین کانپ اٹھیں گے،آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا،آزادی مارچ کی تیاریوں کیلئے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی جاری ہے،ایک لاکھ موٹرسائیکل سواروں کی آزادی مارچ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

چےئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وقت پر اسلام آباد پہنچیں،زیادہ سے زیادہ وہ لوگوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیں۔ضلع اور تحصیل سطح پر گاڑیوں اور بسوں کا انتظام کیا جائے ۔