تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک جمہوری رویہ اپنائیں :پرویز رشید، حکومت زیر ِالتوا انتخابی تنازعات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کریگی۔انٹرویو

ہفتہ 2 اگست 2014 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء )وزیراطلاعات پرویزرشیدنیامیدظاہرکی ہے کہ جمہوری سیاسی پارٹیا ں عمران خان اور طاہر القادری کو اس بات پر قائل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگی کہ وہ اپنے مطالبات کیلئے قانونی طریقہ کارا ختیار کریں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ، اے این پی ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، جمعیت العلمائے اسلام (ف )، جماعت اسلامی اور قومی جمہوری پارٹی قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر غور کرینگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو قائل کرنے کیلئے ان کی پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہے کہ وہ ایسے وقت پر جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں جب ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔پرویز رشید نے کہاکہ حکومت زیر ِالتوا انتخابی تنازعات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کریگی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ا س سلسلے میں پارلیمنٹ میں کسی بھی قانون سازی کی حمایت کریگی