پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو کسی بھی متوقع اعلان کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی ، وزراء ، مشیروں اور اراکین سے استعفے طلب کر لئے

ہفتہ 2 اگست 2014 09:25

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو کسی بھی متوقع اعلان کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی ، وزراء ، مشیروں اور اراکین سے استعفے طلب کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی جانب سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے استعفے تحریک انصاف کے چیئر مین کو ارسال کرے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چودہ اگست کو پارٹی سربراہ کی جانب سے کسی بھی اعلان کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کئے جا رہے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزراء ، اراکین اسمبلی ، مشیروں سے استعفے طلب کر لئے گئے ہیں ۔ تاہم ذرائع کے مطابق استعفوں کی بعض جماعتوں نے جو کہ صوبائی مخلوط حکومت میں شامل ہیں نے مخالفت کر دی ہیں ۔