کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ،جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 6کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2014 09:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ۔جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 6کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ,رمضان میں ڈل ٹریڈنگ اور ملک میں جاری ہلچل کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جاری رہی۔

(جاری ہے)

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس فری فلوٹ شیئر کا 34 فیصد موجود ہے۔جون میں یو بی ایل کے حکومتی حصص کی فروخت سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے دس بہترین پرفارمنگ مارکیٹس میں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :