حکومت کی آزاد پالیسی ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب20 کروڑ ڈالر سے زائد منافع اپنے وطن بھجوایا

ہفتہ 2 اگست 2014 09:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)حکومت کی آزاد پالیسی کے پیش نظر پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، گذشتہ مالی سال غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب20 کروڑ ڈالر سے زائد منافع اپنے وطن بھجوایا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2013-14ء کے و دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر ترسیل کئے،

جبکہ مالی سال 2012-13ء میں ایک ارب کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے، اس طرح گذشتہ مالی سال بیرونی کمپنیوں کے منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا،مالیاتی شعبے میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے سب سے زیادہ33 کروڑ ڈالر منافع کمایاجبکہ توانائی کا شعبہ دوسرے اور آئل اینڈ گیس سیکٹر تیسرے نمبر پر رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کا منافع ایک ارب ڈالر سے بڑھ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کثیرالملکی کمپنیوں نے تیل، گیس، توانائی اور مالی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :