تحریک انصاف دھرنے کے پوشیدہ ایجنڈے کو دیکھنا ہوگا ،فضل الرحمن ،احتجاج کی کال کو مضحکہ خیز ،قوم ایسی کالز پر توجہ نہ دے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 2 اگست 2014 09:23

ڈیرہ اسماعیل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی آڑ میں پوشیدہ ایجنڈے کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اْنہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے صرف چار انتخابی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے پر احتجاج کی کال کو مضحکہ خیز قراردیا۔ اْنہوں نے قوم پر زوردیاکہ وہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں۔فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان قومی معاملات چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے صرف چار انتخابی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبے پر احتجاج کی کال کو مضحکہ خیز قراردیا ۔