اسلام آباد میں آرٹیکل245کا نفاذ، فوج کو اختیارات مل گئے

ہفتہ 2 اگست 2014 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے پاک فوج کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے پاک فوج کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات سونپ دیئے ہیں جس کے بعد پاک فوج شہر میں سول انتظامیہ کی معاونت کرسکے گی اور سول انتظامیہ دہشت گردی کی کارروائی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو طلب کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں یکم اگست سے آرٹیکل 245 کا نفاذ ہوگیا ہے جس کے تحت شہر کے اہم مقامات اور حساس مقامات پر فوجی دستے تعینات ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فوج کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :