حکومت تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کوشاں،آٹھ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پچاس مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کی اجازت دے دی

ہفتہ 2 اگست 2014 09:19

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)حکومت نے ملکی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی پالیسی کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی تلاش کیلئے آٹھ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پچاس مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کی اجازت دی ہے۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطا بق ان علاقوں کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ تین ہزار مربع کلو میٹر ہے۔

(جاری ہے)

ان پچاس مقامات میں سے 21بلوچستان،15پنجاب،8خیبر پختونخوا اور 6سندھ میں واقع ہیں۔ذرائع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاہدوں کے بعد ان علاقوں میں تیل تلاش کرنے کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔صوبوں کو سماجی بہبود اور کرائے کی مد میں فوری مالی فوائد حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا گزشتہ مالی سال کے دوران73کنوئیں کھودے گئے اورتیل و گیس کے حوالے سے اٹھارہ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :