باجوڑ ایجنسی میں افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک ایف سی اہلکار شہید ،افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،حملے پر شدید احتجاج کیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2014 09:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)باجوڑ ایجنسی میں افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا،پاکستان نے باجوڑ کے قریب چیک پوسٹ پر حملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے نمابگئی پاس کے قریب افغان حدود سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جمعہ کو تیسرے پہر پیش آیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا افغان الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور ناظم الامور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ہے،پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگردوں کے حملے روکے جائیں۔افغان حکومت اپنے حملے روکنے کیلئے اقدامات کرے ،دفتر خارجہ کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوا ہے۔