پاکستان سستی بجلی پیداکرنے و توانائی کے شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم کے مشیر پانی و بجلی مصدق ملک

جمعہ 1 اگست 2014 05:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)پانی و بجلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان سستی بجلی پیداکرنے اور توانائی کے شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے تاکہ توانائی کی ضرورت کو مناسب انداز میں پورا کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں وڈرو وِلسن سنٹر فار انٹرنیشنل سکالرز کے زیرِ اہتمام ایک کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پانچ سال میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم کرنے ،اس کی فی یونٹ پیداواری لاگت کواس سے کم کرنے اور بجلی چوری کاخاتمہ کرنے کا خواہا ں ہے۔

سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے درکار متعدد اصلاحات پر روشنی ڈالی جن میں بجلی کے نرخ معقول بنانے اور وصولیوں کا عمل بہتر بنانا شامل ہے۔