بھارتی جنرل نے ریٹائر ہونے کے ساتھ ہی متنازعہ بیانات دینا شروع کردیئے ،ہمارے ایک فوجی کا سر قلم ہوا ،جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ، جنرل بکرم سنگھ

جمعہ 1 اگست 2014 05:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) بھارتی فوج کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے گزشتہ سال اپنے ایک فوجی کا سر قلم کئے جانے پر پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا اور آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ ہم نے پاکستانی جارحیت کا تکنیکی سطح پر ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ مستقبل میں ایسا کرنے کی کبھی بھی جرات نہیں کرسکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقامی کمانڈروں نے پاکستان کیخلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے بھرپور آنکھیں دکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ہم نے پاکستان کو ہمیشہ تکنیکی سطح پر جوابی ردعمل دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج آپریشنل اور سٹرٹیجک دونوں سطح پر بھرپور جوابی کارروائی کی صلاحیت کی حامل ہے ۔