حکومت کا ممکنہ خطرات کے پیش نظر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

جمعہ 1 اگست 2014 05:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) حکومت نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ایسے غیر ملکی مقیم باشندوں جو قانونی طور پر موجودہ ہیں کی سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے دوران سفر ان کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان کو سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کئے جاسکیں ۔